اپنا سی وی چیک کریں

ذاتی معلومات

کیا آپ کا نام سب سے اوپر ہے؟ (لفظ – “سی وی” لکھنے کی ضرورت نہیں ہے)

کیا آپ کی دی گئی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے آپ سے آسانی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے؟

تعلیم

کیا آخری ڈگری سے لیکر میٹرک تک تمام کلاسز  کا خلاصہ لکھا ہے؟

کیا جاب سے متعلقہ کورس / پراجیکٹ / اضافی مضامین کا ذکر کیا ہے؟

کیا آپ نے بیرون ملک سے حاصل کی گئی  کسی بھی قابلیت کو نمایاں کیا  ہے؟

تجربہ

کیا تمام سیکشن کے عنوانات درست ہیں ؟ (جیسے تدریسی تجربہ ، رضاکارانہ کام وغیرہ)

کیا آپ نے ہر متعلقہ تجربے کو مناسب انداز سے شامل کیا ہے؟

کیا آپ نے اپنی کامیابیوں اور مہارتوں کو ملازمت کی ضرورت کے مطابق بنایا ہے؟

کیا آپ کے جملے آسان اور جامع ہیں؟

کیا آپ نے ملازمت کے معیار کے مطابق اپنے سی وی کو ٹھیک کیا ہے ؟

سی وی میں جو چیز سب سے پہلے پڑھی جاتی ہے وہ ہے ادارے کا نام اور آپ کا کام، کیا یہ بائیں طرف ہے اور  تاریخیں دائیں طرف لکھی گئی ہیں ؟

دیگر صلاحیتیں

کیا یہ واضح ہے کہ آپ کون کون سی  زبانیں  جانتے ہیں ؟

اگر آپ آئی ٹی کے شعبے میں یا کسی دوسرے سافٹ وئیر کو استعمال کرنے میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں تو اسے واضح کیا ہے ؟

دلچسپیاں

کیا آپ نے اپنی دلچسپیوں کو مثبت اور نوکری کے لیے مفید بنا کر پیش کیا ہے 

کیا آپ نے متعلقہ نوکری کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کیا ہے؟

ریفری (صرف تعلیمی سی وی کے لیے )

اگر آپ رابطے کی تفصیلات دے رہے ہیں تو  کیا آپ نے اپنے ریفریوں سے اجازت لے لی ہے؟

کیا اس حصے میں جگہ ہے؟ اگر ہے تو ، ان کی تفصیلات ایک ہی لائن پر رکھیں ۔ مثلا

یوسف الماس ، سی ای او ایجوویژن ، اسلام آباد ۔ فون 0512361414، 03335766716

جنرل باتیں

کیا نظر میں پرکشش نظر آتا ہے؟ کیا آپ اسے پڑھنا چاہیں گے؟ کیا کوئی ایمپلائیر اسے پڑھنا چاہتا ہے؟

کیا یہ ایک یا دو مکمل صفحات پر فٹ ہے؟

کیا ٹھیک سے  گرائمر اور اسپیلنگ کی جانچ پڑتال کی گئی ہے؟ بہت سے ایمپلائیر سب سے زیادہ اہل امیدوار کو بھی خارج کر دیتے ہیں  اگر امیدوار کے سی وی ، کور لیٹر یا درخواست فارم میں ایک بھی ٹائپو موجود ہو۔

کیا فونٹ (ٹائپ اور سائز) ایک جیسے ہیں اور بہت چھوٹے تو نہیں ہیں (کم سے کم 11 ہونا چاہیے)؟

کیا صفحہ کی چوڑائی کا استعمال کرتے ہوئے صحیح مارجن دیے ہیں، جگہ کے موثر استعمال کے ساتھ اس کی ترتیب متوازن رکھی ہے؟

کیا انتہائی اہم اورمتعلقہ معلومات کو زیادہ تر جگہ دی گئی ہے؟

کیا آپ نے تاریخیں الٹ ترتیب سے لکھی ہیں؟

کیا آپ نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرنے میں مکمل خیال رکھا ہے؟

کیا یہ لمبائی صحیح ہے؟

– کچھ ایمپلائیر (بینک) صرف ایک صفحے کی توقع کرتے ہیں ، لہذا پہلے ہی جانچ پڑتال کریں۔

– ایک تعلیمی سی وی کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دو صفحات ہونے چاہیں۔

اپنے سی وی کے خوبصورت  ڈیزائن  کو یقینی بنانے کے لیے اپنے سی وی کو بطور پی ڈی ایف محفوظ کریں۔

آخر میں ، ایک دن کا وقفہ لیں اور پھر پروف ریڈ نگ کریں – ہاں ، ایک بار پھر! ٹائپوز اور غلطیوں کے لئے ڈبل چیک کریں۔ پھر بھیج دیں۔

آخری بات

اپنے سی وی کو اپنے دونوں ہاتھوں میں تھامیں – کیا اس کو پڑھنا آسان نظر آتا ہے؟

اس کے بائیں جانب  کو 3 سیکنڈ میں اسکین کریں۔

کیا پڑھنے والے کو آپ کی درخواست کا خلاصہ مل جائے گا؟

کیا آپ کی مضبوط ترین ذمہ داریاں اور کامیابیاں فوری طور پر نظر آ جائیں گی ؟

یاد رکھیں

آپ اپنے سی وی کو بھیجنے سے پہلے متعدد بار نظرثانی کر سکتے ہیں ، اور آزادانہ مشورے حاصل کرنا بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ سب آپ کو صحیح معنوں میں ان تمام متوقع سوالات کے لیے تیار کر دے گا جو آپ کو انٹرویو میں پیش آئیں گے۔ اس کے لیے آپ کسی کیریئر کونسلر یا کیرئیر ایڈوائزرسے ٹو دی پوائنٹ رائے لے سکتے ہیں۔

————————

تحریر : یوسف الماس  — کیریئر کونسلر  اور ایجوکیشنل ایڈوائزر  ، سی ای او – ایجوویژن ، پاکستان

Leave a Comment

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin