جدت پسند
یوسف الماس

جدت پسند قائد اپنی پہچان قائم رکھتا ہے۔ وہ ایسا ماحول بناتا ہے جہاں بے شمار آوازوں کے بیچ میں ہر ایک اپنی آواز پہچان سکتا ہے۔ یہ ماحول تخلیقی افراد کو کام کا جذبہ دیتا ہے ۔ یہاں ہر ایک اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے مطابق اپنا لوہا منواتا ہے۔ ہر ایک کو آزادی ہے کہ معیشت، سیاست، سماج، مذہب، میڈیا، تعلیم ، دفاع اور سفارت کاری میں سے اپنے لیے درست میدان کا انتخاب کرے اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرے۔ جدت پسند سربراہ ذہین ہوتا ہے اور ہر ذہین انسان نئے تجربات ضرور کرتا ہے۔ انہی تجربات سے وہ اعتماد پیدا ہوتا ہے جو آبادیوں کی تہذیب و تمدن بدلنے کا حوصلہ دیتا ہےاور مارکیٹ کا ٹرینڈ اپنی مرضی سے بناتاہے۔ یہ تجربہ جدت، بصیرت اور نئے علم کی بنیاد بنتا ہے۔ نئی دنیا بنانے والے قائد کے تجسس میں چار چیزیں ضرور موجود ہوتی ہیں۔ ہوشیار ذہن، باریک حکمت عملی ، معلومات پر مبنی فہم اور تیر بہدف سوال۔ اس کو دل و دماغ کا مشترکہ سوال کہتے ہیں۔ بڑے لیڈرکواللہ نے کثیرالجہت کام کی صلاحیت سے نوازا ہوتا ہے۔ بیک وقت دس کام کرے گا۔ دس باتوں کا جواب دے گا۔ ایک طرف دیکھا تو آنکھیں سرخ اور دوسری جانب نظر اٹھائی تو چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ یادداشت تیز بھی ہوتی ہے اور مضبوط بھی۔ ہر پہلو اس کی نظر میں ہوتا ہے، اسے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ وہ ہر وقت لمحہ موجود میں رہتا ہے اور یہ حقیقت ہر وقت اس کے دل و دماغ پر چھائی رہتی ہے کہ غیر معمولی آئیڈیاز ہی غیر معمولی کامیابی دیتے ہیں۔
(اس موضوع پر پہلے بھی لکھا مگر کسی نے کہا کہ مختصر لکھیں تو مختصر لکھا ہے ، امید ہے زیادہ آسانی سے سمجھ جائیں گے۔ شکریہ )
#yousufalmas
#careercounselor
#Eduvision
#careercounselling
#career
#careerdevelopment

Leave a Comment

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin